ہری پور(بیورو )صوبائی ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ2023 کے باسکٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج ملاکنڈ I ریجن کا مقابلہ مردان ریجن سے اور دوسرے سیمی فائنل میں ہزارہ ریجن کا مقابلہ کوہاٹ ریجن سے ہوگا۔ جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل محمد سیف الرحمان کی زیرِ نگرانی اس ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج صبح 10:00 بجے کھیلا جائے گا۔ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبر 2 ہری پور میں جاری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پشاور ، بنوں ، ملاکنڈ II اور ڈیرہ اسماعیل خان کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں کل فائنل کھیلیں گی۔ آ رگنائزنگ کمیٹی ممبران قاضی سعید الرحمان ، فیصل خان ، محمدصدیق اور فریدون خان نے رہائشوں اور ایونٹ کے عمدہ انتظامات کر رکھے ہیں
0 146 1 minute read