اسلام آباد: ملک بھر میں سیاسی گہماگہمی جاری ہے عام انتخابات2024 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔
ای سی پی کی جانب سے2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی’ چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگا
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ک کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں2روز کی توسیع کی تھی’ الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال25 سے دسمبر تک ہوگی
ای سی پی کے کے مطابق ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل3 جنوری دائر ہوگی’ پولنگ شیڈول کے مطابق8 فروری2024 کو ہوگی
د وسری جانب عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے
این اے123 سے نواز شریف کے کاغذات جمع کرا دیئے بلاول بھٹو نے لاڑکانہ ‘جہانگیر ترین تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے
بانی پی ٹی آئی لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے’ این اے122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
مریم نواز 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی’ شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے132 سے بھی کاغذات جمع کرا دیئے
0 152 1 minute read