اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کوسیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ہے’ اگر انتخابی عمل سے کسی کو روکا گیا توتحقیقات کریں گے
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کوئی انہونی چیز نہیں تھی’ ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی جس کی وجہ سے نو مئی کو پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں نو مئی میں ملوث افراد عوامی نمائندہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ بھی نہیں سمجھتا کہ پوری تحریک انصاف کو نو مئی سے جوڑا جائے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایات آئیں گی تو اسے دیکھیں گے کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں’ کسی کو انتخابی عمل سے روکا گیا تو اس کی تحقیقات کریں گے اور الیکشن کمیشن سے بھی اسے حوالے سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور پارٹی 2013 اور2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں۔
0 126 1 minute read