سابق وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے آئی وکلاء کی ٹیم کو چکوال میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق وکلاء قومی اسمبلی کے حلقے این اے59 پر چوہدری پرویز الہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔ دوسری جانب پرویز الہی کی الہی قیصرہ الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الہی کو بھی پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روک دیا اور انہیں آر او آفس میں داخل نہیں ہونے دیا۔
0 145 Less than a minute