اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ ۔خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینج نے فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ بانی پی ٹی آئی نے نااہلی ختم کرانے کے لئے مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔
0 145 Less than a minute