پاکستان

غیرملکیوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کے حصول کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پیکا ایکٹ نافذ

وفاقی حکومت کی جانب سے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ افغانوں سمیت غیرملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پیکا نافذ کردیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے 6 دفاتر کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا۔کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دفاترمیں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کردیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔سیکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران کوصرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔ حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button