پاکستانتازہ ترین

کسی کو دھمکی نہیں دی، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلا گیا، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نےکہاکہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔سہیل آفریدی نے کہاکہ ان کے پاس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات موجود ہیں، اس کے باوجود انہیں ملنے سے روکا جارہا ہے، آئینی و جمہوری راستے اپنانے پر ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پہلے دن ہی درخواست کی تھی کہ کچھ کریں اور ملنے دیں، وفاق سے اچھا ورکنگ ریلیشن شپ چاہ رہے تھے لیکن جو جواب ملا اس کے بعد انہیں دوبارہ بتانا مناسب نہیں سمجھا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے۔یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کیا تھا کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لیا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دھمکیوں پر سیکرٹری دفاع اور داخلہ سے نوٹس لینے کی درخواست کی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف ایگزیکیٹو کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے این اے 18 میں ضمنی انتخاب کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اورالیکشن ڈیوٹی پر مامور عملے اور ووٹر کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، آر او اور انتخابی عملے، ووٹر اور پبلک کےتحفظ کو یقینی بنایا جائے، پریزائیڈنگ آفیسر کی پولنگ اسٹیشن کی طرف اور الیکشن کے بعد آر او آفس کی جانب سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں، پریزائیڈنگ آفیسر اور الیکشن مواد کو نقل حرکت کے دوران تحفظ دیا جائے، کسی فرد، پبلک آفس ہولڈر نے الیکشن کے پر امن انعقاد میں مداخلت کی کوشش کی سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button