پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم بتائے کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں؟ مرتضیٰ وہاب

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے اور عدالت میں جانے کےاعلان پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ردعمل سامنے آگیا۔ایک بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں، ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں، ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جارہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں؟دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو بلدیاتی نظام کو نشانہ بنانے کے بجائے اسے مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے، سندھ کا بلدیاتی نظام اس وقت پورے پاکستان میں سب سے زیادہ بااختیار اور آئینی طور پر مضبوط نظام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ اگر ایوان اور عدالتیں ہمیں انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جائیں گے ، عوام سے بات کریں گے، کراچی میں 17 سال کا قبضہ اب ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، صوبہ انتظامی یونٹ ہوتا ہے، آبادی کے ساتھ بڑھنا چاہیے، یہ ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں آئین کا تقاضہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button