پاکستانتازہ ترینجرائم

سرگودھا میں پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کوگرفتار کرلیا

سرگودھا میں ہنی ٹریپ کے ذریعے بوڑھے شہریوں کو ورغلا کر ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اورانہیں بلیک میل کرنےکے واقعے میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے 78 پل کے قریب بوڑھے شہری کوگھر لے جا کراس کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے کے واقعے میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سات افراد نے گروپ تشکیل دے رکھا تھا جوبوڑھے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں اورانہیں ورغلا کران کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے کے بعد ان کو بلیک میل کر کے رقم وصول کرتے تھے۔پولیس نے بتایاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button