
آسٹریلوی حکومت کی جانب سے سنگین جرائم کے احتساب کے لیے افغان طالبان حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز سامنے آئی ہیں جن کی ہیومن رائٹس واچ نے بھی حمایت کی۔ آسٹریلوی حکومت کا کہناہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرطالبان پرپابندیوں کےقوانین میں ترامیم زیرغور ہیں، نئے قوانین میں ترامیم سے افغانستان کے لیے مخصوص معیار متعارف کرائیں گے اور قوانین میں ترامیم کے ذریعے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔اس حوالے سے آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ مجوزہ ترامیم انسانی حقوق کے مجرم طالبان کے احتساب کی جانب اہم قدم ہیں، طالبان کی خواتین کے بنیادی حقوق پر قدغنیں جرم انسانیت اورصنفی ظلم وستم کی صورت اختیار کرچکی ہیں۔آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ یو این انسانی حقوق ماہرین طالبان کے خواتین کے خلاف منظم مظالم کو صنفی تفریق قرار دے چکے ہیں، طالبان حکام نے سول آزادیوں کو محدودکرتے ہوئے صحافیوں و کارکنان کو حراست اور تشدد کا نشانہ بنایا۔




