پاکستانتازہ ترین

بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، : مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور انہیں ہم جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کےجنسی استحصال، تشددکی روک تھام وبحالی کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا کہ پنجاب میں پاکستان کاپہلا ورچوئل سینٹربرائےچائلڈ سیفٹی قائم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورمستحکم گورننس کو ملاکربچوں کی حفاظت کا محفوظ نظام بنادیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر ہزاروں بچھڑے بچوں کو ان کی فیملیز سے ملاچکاہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے میری ریڈلائن ہیں، بچوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث افراد جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button