
بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل ،لورالائی ،خضدار اور ژوب میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کے نوجوان نواب کو قتل کردیا گیا۔ ژوب میں بھی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگیا۔ادھر ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔




