پاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کے بل وزیردفاع خواجہ آصف نے پیش کیے۔قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ، ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ترمیمی بل منظور ہوگیا جبکہ اپوزیشن نے مخالفت کی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے،عہدے کی مدت 5 سال ہو گی۔انہوں نےبتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور،قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا یہ بل وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دی تھی ۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو 27 ویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔اعلامیے کے مطابق ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ائیر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترامیم کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button