
سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو سلطان شاہ اور اس کا بیٹا پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جب کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم سلطان شاہ پرپولیس مقابلوں کے48 سے زائد مقدمات درج تھے، سندھ حکومت نے سلطان شاہ کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی تھی۔پولیس کے مطابق سلطان شاہ نے پہلے ہتھیار ڈالے تھے اور پھر جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ وارداتیں کیں، ملزمان نے روہڑی میں ڈکیتی کے دوران بچےکو زخمی کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ سرینڈر پالیسی میں ہتھیار ڈالنےکے بعد جو جرائم کی دنیا میں واپس آئے گا وہ مارا جائےگا۔




