پاکستانتازہ ترینجرائم

طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناکر بلیک میل کرنیوالے 2 وین ڈرائیورز گرفتار

فیصل آباد: پولیس نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 وین ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 2 وین ڈرائیوروں نے یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسے بلیک میل کرکے اس کے زیورات بھی ہتھیالیے تھے۔پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان نے طالبہ کے موبائل فون سے تصاویر چراکر اسے بلیک میل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ کئی ماہ بعد طالبہ نے تنگ آکر والدین کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دینے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button