پاکستانتازہ ترین

دیگر صوبوں کے مسافروں کی کراچی سے بیرون ملک روانگی کیلئے کلیئرنس لازمی قرار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دیگر صوبوں کے مسافروں کی کراچی سے بیرون ملک روانگی لیےکلیئرنس لازمی قرار دے دی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق جو شخص پہلے کبھی بیرون ملک نہیں گیا اور اس کا تعلق صوبہ سندھ سے نہ ہو تو اسے روک لیاجائےگا۔حکام کا کہنا ہےکہ متعدد افراد دیگر صوبوں سے آکرکراچی سے بیرون ملک جاتے ہیں، ایجنٹ لوگوں کو گمراہ کرکے بیرون ملک لے جاتے ہیں اور پھرکشتی میں سوار کرا دیتے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب، کے پی اور دیگر صوبوں سے بیرون ملک جانے والے افراد کی اسکریننگ ہوگی، پنجاب کے پاسپورٹ ہولڈرز کوپہلی بار قریبی ائیرپورٹس سے سفر کرنا ہوگا، پالیسی کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ آج ایک پرواز ایس وی 709 سے 57 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ مسافروں میں 35 عمرہ زائرین اور 22 ملازمت کے ویزے پر تھے، ایف آئی اے امیگریشن آف لوڈ مسافروں کے پاسپورٹ پر مہر بھی نہیں لگا رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button