پاکستانتازہ ترینتجارت

شہباز شریف وضاحت کریں کہ بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی؟ سعید غنی

کراچی: وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری پر سازش کے الزامات کی وضاحت کریں اور بتائیں کے بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی۔ گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کیا وجہ ہےکہ ایسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق سے ناراض ہو جائے، وفاقی حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہے، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button