پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار، ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر لے لیا

لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری بند کرانے کی اسپیکر ایاز صادق کی کوشش کام نہ آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر لے لیا۔یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کو جب کوئی نشانہ بنائے گا وہ اس کا جواب دیں گی، بطور وزیر اعلیٰ اگر وہ پنجاب کی بات نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟ اس پر وہ کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔ان کا کہنا تھا سیلاب میں انہیں عالمی امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا لیکن وہ کبھی اپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہیں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی۔نو مئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جو آپ کو جلاؤ گھیر اؤ کی ترغیب دے وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، 9مئی کو بچوں کو ملک پر حملہ کرنے کا کہا گیالیکن خود کے بچے باہر بیٹھے ہیں ، حملہ کرنے والے بچے جیلوں میں رُل گئے۔ان کا کہنا تھا جس ملک میں اتنے ٹاپر ہوں اسے کبھی زوال نہیں آ سکتا، بچوں نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کی پڑھائی میں بہت فرق آگیا ہے، میں نے عہد کیا کہ پرائیویٹ سرکاری اسکول کی تعلیم کا فرق ختم کروں گی، آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے، کتاب، پینسل سے گزارہ نہیں، پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button