
بھارت اور پاکستان کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل مشہور بھارتی نجومی گرین اسٹون لوبو نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ٹرافی بھارت نہیں بلکہ پاکستان کے حصے میں آئے گی۔اگرچہ بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے اور پاکستان کو دو بار ہرا چکا ہے تاہم لوبو کا کہنا ہے کہ نعلم جنوم کے مطابق پاکستان کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔ لوبو کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ستارے اس موقع پر زیادہ طاقتور ہیں اور بھارت کے سوریا کمار یادو کے مقابلے میں ان کی پوزیشن بہتر دکھائی دیتی ہے۔لوبو نے ایشیا کپ کو ایک ’چھوٹا ٹورنامنٹ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے مقابلوں میں کبھی کبھار کمزور ٹیمیں بھی غیر متوقع کامیابیاں حاصل کر لیتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بھارت یہ فائنل ہارتا ہے تو یہ ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک اشارہ ہوگا کہ بڑے ایونٹس جیسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کی جائے۔تاہم لوبو نے اس پیش گوئی کو حتمی قرار نہیں دیا اور اعتراف کیا کہ دونوں ٹیموں کے پاس جیتنے کا موقع موجود ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی درست تاریخ پیدائش معلوم نہ ہونے کے باعث اس پیش گوئی میں کچھ غیر یقینی برقرار ہے۔