پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت سے معاہدہ طے، ہنزہ میں 68 روز سے جاری دھرنا ختم

ہنزہ: سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی نے سوست میں 68 دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کو نان ٹیرف ایریا قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجروں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں لی جائے گی، بارڈر ایریا کی ڈیولپمنٹ کے لیے کسٹم انکم سے ایک پرسنٹ صوبائی حکومت کے ذریعے خرچ ہو گا۔سپریم کونسل جی بی اور تاجر اتحاد کمیٹی کا کہنا ہے وفاقی حکومت کے ساتھ طے پایا ہے کہ دو سال سے پھنسے کنٹینرز پر لگائے گئے جرمانے نہیں لیے جائیں گے، کنٹینرز کی اور سامان کی جانچ پڑتال دوبارہ کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button