پاکستانتازہ ترین

پنجگور میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

پنجگور بازار میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button