
ڈیرہ اسماعیل خان میں منی ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا، بریک فیک ہونے سے منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔