پاکستانتازہ ترینصحت

کراچی میں مختلف اقسام کے بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی : شہر قائد میں مختلف اقسام کے بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی کے سول اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعرفان صدیقی کا بتانا ہے کہ وائرل بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں15 سے 20 فیصداضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ سول اسپتال میں یومیہ موسمی بخار، ملیریا اور ڈینگی کے 300 کیس رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ جناح اسپتال میں بھی بخار کے روز 100 سے زائد مریض آرہے ہیں۔سول اسپتال کے ایمرجنسی انچارج نے بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر معیاری غذا سے اجتناب کریں، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گندگی اور آلودگی بھی بخار اور انفیکشن کی بڑی وجہ ہے، خاص طور پر متاثرہ شخص ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button