پاکستانتازہ ترینتجارتجرائم

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک ہوئے، مارے گئے خوارج میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، امیدہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button