
اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے آرمی چیف نے برسلز میں معافی کی کوئی بات نہیں کی، واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔وفاقی دارالحکومت میں منعقد تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا، برسلز کے ایونٹ میں سینکڑوں لوگوں نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصویر بنوائی۔ان کا کہنا تھا آرمی چیف کی طرف سے کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، برسلز میں آرمی چیف نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں ہوا نہ ہی آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر کیا، ذاتی مفاد اور تشہر کیلئے یہ ایک صحافی کی اپنی کوشش ہے، افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی ہو کر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔