پاکستانتازہ ترین

ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب بس ہونا چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ خزاں میں اتنی تیزی سے پتے نہیں گرتے جیسے ہمارے اراکین نااہل کیےگئے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب بس ہونا چاہیے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہم نے170 سیٹیں جیتیں، اسمبلی میں گئے تو91 سیٹیں تھیں، اب ہمارے اراکین اسمبلی کی تعداد 76 ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بونیر میں سیلابی صورتحال کےدوران تعاون پرلوگوں اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ عوام کو ریلیف دینے کی بات ہے، اس پر سیاست نہیں کرتے، وفاقی حکومت کو بھی سراہتے ہیں، وہ بہت مدد کر رہی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جیل میں دہشت گرد کو بھی بنیادی حقوق ملتےہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق نہیں مل رہے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کرتےہیں وہی ہمارا فیصلہ ہوتا ہے، ہم تحریک بھی چلائیں گے،کورٹس بھی جائیں گے، دیکھتے ہیں کب تک ریلیف ملے گا، ہماری کوشش جاری رہےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button