پاکستانتازہ ترینتجارتجرائم

مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ، بڑے پتھر گرنے سے آدھی سڑک متاثر

مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ متاثر ہوگیا۔ ڈی سی مری کے مطابق مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر آدھی سڑک پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے متاثر ہوئی ہے۔ڈی سی مری کا بتانا ہے کہ ایکسپریس وے کا مزید حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے لہٰذا سڑک کے متاثرہ حصے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی نے مزید بتایا کہ مری اسلام آباد ایکسپریس وے جلد ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button