پاکستانتازہ ترین

بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع کردی۔فیسکو حکام کے مطابق 431 گ ب فیصل آباد میں صارفین ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے تھے۔فیسکو حکام کا بتانا ہے کہ پورے گاؤں پربجلی چوری کے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں اور گاؤں والوں کے ایک کروڑ روپے کے بل واجب الادا ہیں جس کے بعد فیسکو نے مین سپلائی لائن سے گاؤں کو جانے والی بجلی کی سپلائی کاٹ دی۔فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی تک پورے گاؤں کے بجلی کنکشن منقطع رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button