
مانسہرہ: وادی کاغان میں ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔