پاکستانتازہ ترینتجارتدنیا

امریکا سے معاہدےکے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سےکم ٹیرف ملا، وزیرمملکت خزانہ

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نےکہا ہےکہ امریکا سے معاہدے کے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سے کم 19فیصد ٹیرف ملا ہے، اس سے ایکسپورٹ بڑھےگی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نےکہا کہ جب سائفر لہرائے جا رہے تھے تو کوئی امریکا سے ایسی ڈیل کی توقع نہیں کر رہا تھا، اپوزیشن بھی داد دے گی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا سے تجارتی تعلقات بہتر ہوئے۔ بلال اظہر کیانی نےکہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی امریکا سے تعلقات خراب ہوں اور ملک ڈیفالٹ کرے، امریکا سے تعلقات وزیراعظم کی کوششوں کے سبب بہتر ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے امریکا میں ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکاسے ٹریڈ ڈیل حکومتی عہدیداروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔بلال اظہرکیانی نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ انرجی ٹیرف کو کم کیا جائے، انرجی سے متعلق پالیسی آنے والی ہے، امید ہے حکومتی اقدامات کےسبب برآمدی اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button