پاکستانتازہ ترینجرائم

عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اس کے علاوہ شبلی فراز نے بھی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طور پر نا اہل قرار دیا ہے، نا اہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button