
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے شاہراہ بابوسرپرسرچ آپریشن جاری ہے تاہم لاپتا افراد کاپتا نہیں چل سکا ہے۔ترجمان جی بی حکومت کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیزکیاگیا ہے، متعددگاڑیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود لاپتا افراد کا پتا نہیں چل سکا ہے۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شاہراہ بابوسر اور دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام بحال ہے اور بیشتر رابطہ سڑکیں بحال کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جلدگلگت بلتستان کادورہ کریں گے۔