اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پہلا نشانِ حیدرحاصل کرنیوالے کیپٹن سرور شہید کا 77ویں یومِ شہادت، قوم کا خراج عقیدت

پہلا نشانِ حیدرحاصل کرنیوالے کیپٹن محمد سرور شہید کے 77ویں یومِ شہادت کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، کیپٹن سرور شہید کا جذبہ شجاعت آج بھی نوجوان افسروں اور سپاہیوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پوری قوم بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، مسلح افواج وطنِ عزیز کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت پر تیار رہیں گی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button