
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے رواں برس اربعین کیلئے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکھا کہ رواں سال اربعین کے لیے براستہ بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی، براستہ بلوچستان اربعین کیلیےزائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔محسن نقوی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ دفترخارجہ اوربلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، عوام کے تحفظ اور نیشنل سکیورٹی کے پیش نظریہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین اربعین کے لیے ہوائی سفرکر سکتے ہیں، وزیراعظم نے اربعین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلانے کے احکامات دے دیے ہیں۔