انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ تریندنیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی وڈ کے سپر ہٹ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم ’ کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں فلم ” کنگ ” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے جس کے بعد انھیں علاج کیلئے امریکا روانہ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شاہ رخ خان کی کمر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم انھیں ڈاکٹرز نے ایک ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ کنگ ‘ کو ابتدا میں کہانی نویس سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننا تھا، لیکن گزشتہ سال اعلان کیا گیا کہ شاہ رخ کی فلم پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند اب اس فلم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی شوٹنگ گزشتہ برس سے جاری ہے جسے اگلے برس ریلیز کیا جائے گا، فلم میں بالی وڈ کنگ کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button