
ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔تاجروں کی ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔ادھر حیدرآباد میں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ بھی بند ہیں۔اسی طرح لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر میں تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹیں بند کردیں۔بادمی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور لوہا مارکیٹ بھی بند ہے جب کہ صدر ریڈی میڈ گارمنٹس نے بھی آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔