
افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔افغانستان کی وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق صوبہ پکتیکا کے علاقے جانی خیل میں عبدالعلیم نامی شہری نے اسلامی شعائر اور خاص طور پر رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کیا۔انہوں نے بتایاکہ مجرم کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مجرم عبدالعلیم پیشے سے اسکول ٹیچر ہے جسے 20 روز قبل گرفتار کیا گیا۔