پاکستانتازہ ترینتجارت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔ آج جعمرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2285 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 38 ہزار 943 بنائی۔آج بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 39.75 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے بڑھ کر 16617 ارب روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کے دن بھی 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 1225 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ37 ہزار 727 پوئنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button