پاکستانتازہ ترینتجارتجرائمصحت

راولپنڈی: پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرلیا

راولپنڈی : پاک فوج نے چکری روڈ میں سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر گاؤں لڈیاں میں متاثرہ خاندان مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا، پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر بچایا جب کہ خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش نے شہر کی سڑکیں تالاب بنادی ہیں جب کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button