
لاہور: مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میں لاہور ہوٹل کے قریب ایک مکان کی بالائی منزل کی لکڑی سے بنی خستہ حال چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تمام خواتین کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبنے والی خواتین کی شناخت ماریہ، نبیہ، مینال، جوریہ، بابرا اورفوزیہ کے نام سے ہوئی ہے۔