پاکستانتازہ ترینتجارت

5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا باضابطہ ٹینڈر جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 3لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈرجاری کردیا اور چینی کی درآمد کے لیےانٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سےکم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اوروفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے۔ٹینڈر دستاویزکے مطابق حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمد چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ لازمی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی کابینہ نےگزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button