
کراچی: محکمہ ثقافت سندھ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرلیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمے ہے، پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثا اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔واضح رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سردخانے منتقل کردیا ہے اور مرحومہ کے لواحقین سے رابطہ ہوگیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔