انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترینجرائم

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجہ موت بتائی جاسکے، وجہ موت جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزیمنیشن کے سیمپل لیے ہیں۔پولیس سرجن کے مطابق سیمپل کے ایگزیمنیشن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button