پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کرکے خطرناک مثال قائم کی: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے خود مختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کرکے خطرناک مثال قائم کی۔پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ ایران جوہری مسئلے کا حقیقی حل مشرق وسطیٰ کے بنیادی مسئلے فلسطین کو حل کیے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ کے بحران کا واحد عملی راستہ ہے، بین الاقوامی برادری اس کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا نے خود مختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کرکے خطرناک مثال قائم کی، اگر کوئی جوہری سانحہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پہلے طاقت پھر امن کا نظریہ محض طاقت کی منطق ہے اور طاقت امن نہیں لاسکتی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button