پاکستانتازہ ترینتجارت

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آ باد: وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی2024 سے مئی 2025 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں7 ہزار 131 ارب روپے جب کہ اپریل 2025 کے مقابلے میں مئی 2025 کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق جون 2024 سے لے کر مئی 2025 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 76 ہزار 45 ارب روپے رہا جس میں مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے اور بیرونی قرضےکا حصہ 22 ہزار 585 ارب روپے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button