انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ ترین

گورنرکی خیبرپختونخوا حکومت گرانےکی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا کی ان کی حکومت گرانے کی حیثیت نہیں،گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا وہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت گرا کر دکھائے ، ان کی حکومت سازش سے ہی گرائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب آج جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں،جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لےکر آئیں۔فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلے بھی سنتے تھےکہ جب عدم اعتماد کامیاب ہوا وہ سب کے سامنے تھا، اگرپی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button