پاکستانتازہ ترینتجارتدنیا

یو اے ای میں ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا۔پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لٹیر مقرر کی گئی ہے جو جون میں 2.58 درہم فی لیٹرتھی۔پیٹرول اسپیشل 95 کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے جب کہ گزشتہ ماہ اس کی قیمت 2.47 درہم تھی۔اس کے علاوہ ای پلس پیٹرول2.51 درہم فی لیٹرمیں دستیاب ہوگا، جون میں اس کے نرخ 2.39 درہم تھے۔ڈیزل کی نئی قیمت 2.63 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جون میں یہ قیمت 2.45 درہم تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button