
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے تحت اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی 500 ارب روپے کی سالانہ چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وزارت توانائی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں لیکن ابھی مزیدکام کرنے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے وزیر پاور نے بہت محنت کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیےگئے، آئی پی پیز کے ساتھ شفاف طریقے سے مذاکرات کیے، وزارت پاور نے بینکوں کے ساتھ مذاکرات کرکے گردشی قرضے کو سیٹل کیا، تیل قیمتیں کم ہوئیں تو ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دیا ، ہم نے وہ طریقے ڈھونڈےکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کریں۔وزیراعظم کا بجلی بل میں سےٹیلیویژن فیس ختم کرنےکا اعلان