انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ تریندنیا

بالی وڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں: دلجیت دوسانجھ

بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میوزک سے محبت اور بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق بات کی۔گلوکار نے کہا کہ میری کوئی خواہش نہیں میں بالی وڈ میں کام کروں اور بہت بڑا اداکار بن جاؤں، میں میوزک کو بہت پیار کرتا ہوں اور بغیر کسی کی مرضی کے میں میوزک کر سکتا ہوں۔دلجیت کا کہنا تھا کہ میں کسی سپر اسٹار کے کہنے سے کہ اس کا کام چلے گا اس کا کام نہیں چلے گا، اس کو گانا ملے گا یہ نہیں ملے گا، یہ سب چیزیں ہم پر نہیں چلتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جو بھی آرٹسٹ ہیں وہ گانا خود بناتے ہیں اور یہ بہت بڑی آزادی ہے کوئی بندہ ہمیں روک نہیں سکتا، میوزک بنانے سے مجھے کوئی روک نہیں سکتا، جب تک میرا دل چاہے گا میں میوزک بناؤں گا اور بالی وڈ میں مجھے کام ملے یا نہ ملے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مل کر فلم ‘سردار جی 3’ بنائی ہے جس کی ریلیز کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button