اہم خبرپاکستانتازہ ترینتجارت

صدر اور وزیراعظم کا بجٹ میں صوبوں اوراتحادیوں کے تخفظات دور کرنے پر اتفاق

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔صدر اور وزیراعظم ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اوراتحادیوں کے تخفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے بیرون ملک پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے کو سراہا۔دوسری جانب صدر مملکت سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ناقص کارکردگی پر پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے قیادت کو ہدایات جاری کیں۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا، گورنر پنجاب نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل پرصدر کو بریفنگ دی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button